ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار مزدور جاں بحق، ساتھی زخمی

 ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار مزدور جاں بحق، ساتھی زخمی

ٹریفک حادثہ، موٹرسائیکل سوار مزدور جاں بحق، ساتھی زخمیموٹرسائیکل سوار مزدور تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں چشمہ، ڈی آئی خان روڈ پر کھگلاں والا موڑ کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق، چشمہ سی فائیو پروجیکٹ پر کام کرنے والے موٹرسائیکل سوار مزدور تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائے ۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور سوار سڑک پر دور جا گرے ۔حادثے میں محمد تنویر ولد عطا محمد، ساکن محلہ ردھانیاں والا، موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اس کا ساتھی محمد ادریس، ساکن مظفرپور، شدید زخمی ہوا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاش و زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں غم و سوگ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں