غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا،غیر قانونی کلاشنکوف اور 8 ایم ایم رائفل برآمد

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ کارروائی کے دوران کلاشنکوف اور 8 ایم ایم رائفل برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایس ایچ او لکسیاں فہد بلال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کر ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے غیر قانونی کلاشنکوف اور 8 ایم ایم رائفل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ ضلع کو اسلحہ سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا ناجائز اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں دی جائے گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں