مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے روڈ افطار اور مستحقین کیلئے افطاری جاری
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی مددگار ٹیم نے شہر میں روڈ افطار گفٹ اور افطاری کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، جس میں روڈ پر چلتے مسافروں اور مستحق افراد کے لیے بڑے پیمانے پر افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔رہنما مسلم سٹوڈنٹس لیگ عبداﷲ، سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ رائے منیر کھرل، اکمل جسپال اور دیگر نے کہا کہ روزہ افطار کروانا بہت بڑی سعادت ہے ۔
مرکزی مسلم لیگ اپنی روایات کے مطابق خدمت انسانیت کے اس سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہے ، جو نہ صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی باعث نجات ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سب کو مل کر اپنے اردگرد ایسے افراد کا خیال رکھنا چاہیے جو نہ صرف مستحق ہیں بلکہ ہماری توجہ کے منتظر بھی ہیں، اور یہی حقیقی خدمت ہے ۔