ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر کوٹ مومن میں احتجاجی ریلی
ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت پر کوٹ مومن میں احتجاجی ریلیریلی امام بارگاہ جاگیر شہزادہ علی اصغر سے شروع ہو کر بدر رانجھا چوک تک پہنچی
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت پر امریکہ اور اسرائیل کی مبینہ ظلم و بربریت کے خلاف علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر گزشتہ روز کوٹ مومن میں پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی امام بارگاہ جاگیر شہزادہ علی اصغر سے شروع ہو کر بدر رانجھا چوک تک پہنچی جہاں مظاہرین نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔احتجاجی ریلی کی قیادت صدر شیعہ علماء کونسل تحصیل کوٹ مومن نوازش علی کنگرہ، سینئر نائب صدر سید عابد کاظمی اور سید رفاقت شاہ نے کی۔ ریلی میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات تحصیل کوٹ مومن علی عباس جالپ، سیکرٹری عزاداری کاظم رضا گوندل، ایڈیشنل سیکرٹری یونٹ امام بارگاہ ولی العصر سید اسد شیرازی، سیکرٹری اطلاعات سید اسد کاظمی، سید زین شیرازی، ذاکر تجمل عباس بجاڑ، خرم شہزاد، غلام شبیر کلیار (یونٹ واں میانہ) اور ذاکر تنویر عباس سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ریلی میں تحصیل بھر سے علمائے کرام، ماتمی انجمنوں کے اراکین، ذاکرین، زعمائے ملت، تاجر برادری، سماجی شخصیات اور صحافی نمائندگان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور عالم اسلام کے خلاف جاری مظالم کی شدید مذمت کی۔