بھاگٹانوالہ میں چوری کی وارداتیں، مقدمات درج
بھاگٹانوالہ میں چوری کی وارداتیں، مقدمات درجعلاقہ مکینوں کا بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار
بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)بھاگٹانوالہ اور گردو نواح میں چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں نامعلوم چور مختلف مقامات پر وارداتیں کر کے تین شہریوں کو نقصان پہنچا کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق افتخار نامی شہری کے گھر سے نامعلوم چور 30ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور 10ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے ۔ ایک اور واردات میں محمد عارف کی ایک بکری، جس کی مالیت تقریباً ایک لاکھ پچاس ہزار روپے بتائی جاتی ہے ، چوری کر لی گئی۔اسی طرح شالیمار سٹی کے علاقے میں نامعلوم چور قیمتی کاپر وائر بھی چرا کر فرار ہو گئے ۔ متاثرہ شہریوں کی درخواست پر پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔علاقہ مکینوں نے بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت میں اضافہ کیا جائے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔