پرانے ٹیوب ویلوں کی وجہ سے پانی کی سپلائی متاثر، اپ گریڈیشن
پرانے ٹیوب ویلوں کی وجہ سے پانی کی سپلائی متاثر، اپ گریڈیشن بعض ٹیوب ویل بند پڑے ہیں، جس سے شہری پانی کی مناسب فراہمی سے محروم
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شہر کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کرنے والے متعدد ٹیوب ویل اپنی معیاد پوری کرنے کے بعد خراب ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پانی کی سپلائی متاثر ہونے لگی۔ ذرائع کے مطابق ان ٹیوب ویلوں کی مشینری پرانی ہو چکی ہے اور بعض ٹیوب ویل بند پڑے ہیں، جس سے شہری پانی کی مناسب فراہمی سے محروم ہو رہے ہیں۔واسا کے ذرائع نے بتایا کہ پانی کی بہتر فراہمی کیلئے پرانی مشینری کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور نئے ٹیوب ویل نصب کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں واٹر سپلائی سسٹم کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ شہر کے عوام کو مسلسل اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔