جویریہ ظفر آہیر کی ایرانی سفیر سے ملاقات، حملے پر افسوس
بھیرہ (نامہ نگار دنیا )سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری جویریہ ظفر آہیر نے گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور ایران میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور اسکول جانے والے معصوم بچوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔جویریہ ظفر آہیر نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کو مسلم دنیا میں طاقت، استقامت اور مزاحمت کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا تھا اور ان کی خدمات اور جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے عوام ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایرانی قوم کو صبر، حوصلہ اور کامیابی عطا فرمائے ۔