ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں لاکھوں کا سامان نقدی لوٹ لی
ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں لاکھوں کا سامان نقدی لوٹ لی نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر وقار سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی ، موبائل چھین لیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران گھلا پور کے قریب مسافروں کے روپ میں دو نامعلوم مسلح افراد قمر عباس نامی کار ڈرائیور سے نقدی و موبائل چھین کر فرار ہو گئے ،بھیرہ کے قریب دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر وقار سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی و دیگر اشیاء،اسی طرح چک 9ایم ایل کے قریب عادل رحمان سے تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل چھین لیا،ظہور حیات کالونی کے ریاض احمد کی دوکان سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا کپڑا،اسی طرح بھیرہ کے اﷲ دتہ اور مڈھ رانجھ اکے محمد امجد کی ٹیلر شاپس سے چار لاکھ روپے مالیت کے سلے ان سلے کپڑے ،محمدی کالونی سے محمد ظہیر ،53جنوی سے محمد احمر،دھریمہ سے عامر عباس،11جنوبی سے تبسم حسین، سیٹلائٹ ٹاؤن سے خالد محمود کی موٹرسائیکلیں نامعلوم چور اڑا لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔