اوباش نے گھریلو ملازمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) اوباش نے گھریلو ملازمہ کو جنسی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، بتایا جاتا ہے کہ اسلام پورہ میں بشیر نامی شخص نے اپنے گھر میں کام کرنیوالی غریب گھرانے کی 19سالہ مسماۃ(س) کو ڈرا دھمکا کر مبینہ طور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور منہ بند نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔
تاہم متاثرہ لڑکی سے تمام روداد اپنے اہل خانہ کو بتائی جس پر پولیس نے اس کی والدہ پروین بی بی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ۔