گھریلو ناچاقی ،شوہر کا بیوی پر تشدد چہرے پر ابلتی چائے گرا کر جھلسا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گھریلو ناچاقی ر شوہر نے بیوی کے تشدد کا نشان بناتے ہوئے چہرے پر ابلتی چائے گرا کر جھلسا دیا۔
بلال کالونی جھاوریاں کی رہائشی مسماۃ(ف) نے پولیس کو بتایا کہ اس کا خاوند ارشد آوارہ شخص ہے اور اسکے غیر عورتوں سے مراسم ہیں، جبکہ اسے بلا وجہ تشدد کا نشان بنانا اس نے وطیرہ بنا رکھا ہے ، تین کم سن بچوں اور والدین کی خاطر ظلم سہنے پر مجبور ہیں ،گزشتہ روز بھی ملزم نے اسے تشدد کرتے ہوئے گرم گرم چائے چہرے پر انڈھیل دی جس سے وہ جھلس گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔