عید پر ویسٹ ورکرزصفائی بر قراررکھنے کیلئے سر گرم رہے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق فیصل آباد ڈویژن میں ستھرا پنجاب مہم بھرپور انداز میں جاری ہے ۔
روزمرہ کے صفائی آپریشن کے ساتھ عید الفطر کے ایام میں بھی شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا گیا۔ویسٹ ورکرزصفائی کا اعلی ترین معیار قائم رکھنے کے لئے سرگرم رہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے عیدالفطر کی نماز کے بعد ویسٹ ورکرز سے ملاقات کی اور ڈویژن کو ستھرا بنانے کی مہم میں ویسٹ ورکرز کی انتھک کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے ویسٹ ورکرز میں مٹھائی تقسیم کی۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر) ندیم ناصراور سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی روف احمد بھی موجود تھے ۔