بینک منیجرناظم علی خان گجر کی اہلیہ انتقال کر گئیں
بھیرہ (نامہ نگار) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے جنرل منیجر مرحوم چوہدری ناظم علی خان گجر کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔
مرحومہ میجر (ر) کاظم علی خان کی والدہ، مسلم لیگ (ن) ضلع منڈی بہاؤالدین کے صدر چوہدری مشاہد رضا کی والدہ، سعودی عرب میں مقیم کاروباری شخصیت تنویر مقرب کی خوش دامن جبکہ چوہدری مجاہد رضا ایڈووکیٹ کی ممانی تھیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔