سرگودھا:لاکھوں روپے مالیت کی فائبر کیبل چوری

سرگودھا:لاکھوں روپے مالیت کی فائبر کیبل چوری

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حساس علاقے سے لاکھوں روپے مالیت کی فائبر کیبل چوری ،اہم اداروں کا موصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا۔

 تھانہ کینٹ پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق جیل روڈ پر اولڈ سول لائن کے قریب نامعلوم افراد نے انڈر گراؤنڈ کیبل کاٹ کر چوری کر لی جس کی مالیت دو لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے جبکہ کیبل کٹنے سے اہم سکیورٹی اداروں و دفاتر کامواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا،ہنگامی طور پر متبادل انتظامات کئے گئے ،ملزمان کی تلاش جاری ہے تاحال یہ معمہ حل نہ ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں