نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی ،بیٹی اور بہو کو پیٹ ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نشہ کے لئے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی ،بیٹی اور بہو کو پیٹ ڈالا، نیو مدینہ کالونی کے رہائشی نواز کے خلاف اس کے بیٹے ارسلان نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کاباپ آئس کا نشہ کرتا ہے اور نشہ کیلئے گھروالوں سے پیسے مانگتا ہے ۔
انکار کرنے پر اس نے اپنی بیوی ،بیٹی اور بہو کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا، جس پر پولیس مصروف تفتیش ہے ۔