سن رائز سائنس سکول بھیرہ میں سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد

سن رائز سائنس سکول بھیرہ میں سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد

سن رائز سائنس سکول بھیرہ میں سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں اعزازی اسناد اور انعامات تقسیم

بھیرہ (نامہ نگار )سن رائز سائنس سکول بھیرہ میں سالانہ نتائج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آرائیں ایسوسی ایشن کے صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں اعزازی اسناد اور انعامات تقسیم کیے ۔اس موقع پر آرائیں ایسوسی ایشن کی جانب سے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو خصوصی تحائف بھی دیے گئے ، جبکہ سال کے دوران قرآن پاک حفظ کرنے والے 3 بچوں اور 5 بچیوں سمیت ان کی قاریہ ٹیچر کو خصوصی نقد انعامات سے نوازا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہر محمد نواز ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرائیں ایسوسی ایشن ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔ سکول کے پرنسپل مہر مدثر نے آرائیں ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون کو سراہا۔تقریب میں سابق کونسلر مہر محمد اقبال، مہر ظفر اقبال، طلبہ، ان کے والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں