ڈی پی او کا نمازِ عید کے بعد شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ

 ڈی پی او کا نمازِ عید کے بعد شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا نے نمازِ عید کے بعد شہداء پولیس کے گھروں کا وزٹ کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارا۔

آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا نے شہداء کے گھر جا کر ان کے والدین اور بچوں سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان میں عیدی و تحائف تقسیم کیے ۔ اس موقع پر افسران کا کہنا ہے کہ ہم آج جس امن و سکون میں عید منا رہے ہیں، یہ ان شہداء کے لہو کا صدقہ ہے ۔ ہم اپنے ان بہادر بیٹوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں