سرگودھا میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی
سرگودھا میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی بڑا اجتماعی حسب روایت مرکزی عید گاہ میں ہوا، ہزاروں افراد شریک ہوئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی نماز عید کے اجتاعات میں فرزندان اسلام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سب سے بڑا اجتماعی حسب روایت مرکزی عید گاہ میں ہوا، جس میں ہزاروں افراد شریک تھے ، اسی طرح دیگر علاقوں میں بھی کھلے مقامات اور مساجد میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے ،علمائے کرام نے کہا کہ دین سے دور نے امت مسلمہ کو تقسیم کر کے رکھ دیا ہے ’ جبکہ یہود نصاریٰ متحد ہو کر مسلمانوں پر وار کر رہے ہیں’ حالات وقت کا تقاضہ ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان ممالک متحد ہوں’ کفار کی یلغار کا جواب دیں’ علماء کرام نے کہا کہ یہودی لابی گہری سازش کر کے اسلامی ممالک میں مزید تفریق پیدا کرنے کی مذموم کوشش کر رہی ہے اس پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کوہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے ،اسلام دشمنوں کی ہر سازش روکنے کے لئے اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والا وقت مسلمانوں کے لئے مزید سخت ہو جائے گا،اس موقع پر فلسطین ،ایران اور کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور سامراجی قوتوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔