پٹرول پمپوں پرٹیکنیکل طریقے سے پٹرول کی مقدار کم کر کے فروخت

پٹرول پمپوں پرٹیکنیکل طریقے سے پٹرول کی مقدار کم کر کے فروخت

پٹرول پمپوں پرٹیکنیکل طریقے سے پٹرول کی مقدار کم کر کے فروخت حفاظتی آلات کے فقدان کے ساتھ پٹرول کی کم مقدار عوام کو دی جا تی رہی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر و گردونواح کے عید کے ایام میں پٹرول پمپوں پر ڈیجیٹیل مشینوں کے ذریعے چکما دے کر ٹیکنیکل طریقے سے پٹرول کی مقدار کم کر کے فروخت کرنے کا سلسلہ زوروں پر رہاتفصیل کے مطابق سرکاری تعطیلات ک دوران شہر اور گردونواح کے اکثر پٹرول پمپوں پر حکومتی پابندی کے باوجود حفاظتی آلات کے فقدان کے ساتھ پٹرول کی کم مقدار عوام کو دی جا تی رہی ذرائع کا کہنا ہے کہ کم از کم ایک لیٹر پٹرول پر مقررہ ریٹ سے 20 روپے سے لے کر30 روپے تک فی لیٹر کا ٹیکہ سادہ لوح عوام کو کھلے عام لگایا جا تارہا ، اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کا بھرپور فائدہ اٹھایا گیا ، کئی مقامات پر شہر ی فیلنگ اسٹیشنو ں کے عملہ سے الجھتے نظر آئے ، یہ معلوم ہوا ہے کہ ضلعی پٹرول پمپ کمیٹی ریونیو کی لالچ میں نئے پمپوں کو لائسنس دینے تک محدود ہے لیکن ان کے معیار کو چیک کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جاتے اور نہ متعلقہ محکمہ جات لیبر یا پیمانہ یا حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروریات کو ریگولر بنیادوں پر چیک کرتے ہیں،شہریوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو اس اہم مسئلہ پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں