پولیس ملازمین اور ورکرز کے اعزاز میں بڑے کھانے کا اہتمام

پولیس ملازمین اور ورکرز کے اعزاز میں بڑے کھانے کا اہتمام

پولیس ملازمین اور ورکرز کے اعزاز میں بڑے کھانے کا اہتمام افسران نے پولیس ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، ان سے ملاقات

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عیدالفطر کے موقع پر پولیس لائنز میں پولیس ملازمین اور ورکرز کے اعزاز میں بڑے کھانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں افسران اور جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب میں کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر شہزاد آصف خان بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے ، جبکہ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صہیب اشرف بھی موجود تھے ۔ افسران نے پولیس ملازمین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا، ان سے ملاقات کی اور عید کی خوشیاں بانٹیں۔ اس موقع پر انہوں نے ملازمین کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پولیس فورس عوام کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے عیدالفطر کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسیران سے ملاقات کی، انہیں عید کی مبارکباد دی اور ان میں مٹھائی و دیگر تحائف تقسیم کیے .کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری نے عید الفطر پر چائلڈ پروٹیکشن انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے بچوں کے ہمراہ کیک کاٹا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں