دربار امیر السالکین بھیرہ میں دعائیہ تقریب
بھیرہ(نامہ نگار )سجادہ نشین بھیرہ پیر محمد امین الحسنات شاہ کی اہلیہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دربار امیر السالکین بھیرہ میں ایک پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے ہوا جبکہ مرحومہ کی سماجی، اصلاحی، فلاحی اور دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔دعائیہ تقریب میں سینیٹر ڈاکٹر نورالحق قادری،سابق صوبائی وزیر حاجی محمد افضل چن،ملک عدنان حیات نون، ملک تیمور حیات نون، پیر بہلگام شریف صبیح الحسن، پیر ممتاز احمد ضیاء (اسلام آباد)، پیر سید زاہد صدیق شاہ (بوکن شریف، گجرات)کے مریدین اور معتقدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔