ریجنل پولیس آفیسرکا سندس فاؤنڈیشن سرگودھا سنٹر کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسرکا سندس  فاؤنڈیشن سرگودھا سنٹر کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریجنل پولیس آفیسرمحمدشہزاد آصف خان نے سندس فاونڈیشن سرگودھا سنٹر کا دورہ کیا اور تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے ۔

آر پی او نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لئے سندس فاؤنڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ سرگودھا ریجن پولیس اس مشن میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، ان بچوں کے لیے خون کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کے مختلف یونٹس میں بلڈ کیمپس کا انعقاد باقاعدگی سے کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں