عید الفطر پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ، بھاری نفری تعینات رہی
عید الفطر پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ، بھاری نفری تعینات رہی 2 ہزار افسران اور جوان نے نمازِ عید کے اجتماعات، مساجد، امام بارگاہوں پر ڈیوٹی دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع بھر میں عید الفطر کے پرمسرت موقع پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سرگودھا پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات رہے ، ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر ضلع بھر میں 2 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان نمازِ عید کے اجتماعات، مساجد، امام بارگاہوں پر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ سمیت دیگر سپروائزری افسران نے شہر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ ایس پی عمران عباس چدھڑ نے مختلف مقامات پر تعینات نفری کو چیک کیا اور جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔