پولیس شہداء کی فیملیز، پولیس غازیوں اور پولیس افسران کے اعزاز میں بڑا کھانے کا اہتمام
میانوالی (نامہ نگار )ڈی پی او میانوالی کی جانب سے پولیس شہداء کی فیملیز، پولیس غازیوں اور پولیس افسران کے اعزاز میں بڑا کھانے کا اہتمام۔
ڈی پی او اور ڈی سی میانوالی نے پولیس افسران و جوانوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل اور ڈی سی میانوالی اسد عباس مگسی نے عید الفطر کے موقع پر پولیس شہداء کی فیملیز، پولیس غازیوں اور پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں دئیے گئے بڑے کھانے میں شرکت کی۔ڈی پی او میانوالی اور ڈی سی میانوالی نے پولیس شہداء کی فیملیز، پولیس غازیوں اور پولیس افسران و جوانوں سے عید ملے اور ان کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔انہوں نے پولیس افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اپنی خوشیاں قربان کرکے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہیں اسی طرح مزید عوامی خدمت، محنت، لگن اور ایمانداری سے ڈیوٹی سر انجام دیتے رہیں۔ میانوالی پولیس کے افسران و جوان محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جو اپنی خوشیوں کو پس پشت ڈال کر ہمہ وقت شہریوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔