کمشنرکا ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ ، لواحقین میں بھی مٹھائی تقسیم کی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی اور ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال ( ڈی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔
انہوں نے مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا ، زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ انتظامی افسران نے سکاؤٹس کے ہمراہ عیدالفطر کی مناسبت سے مریضوں میں پھل تقسیم کیے جبکہ ان کے ساتھ آئے لواحقین میں بھی مٹھائی تقسیم کی۔ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عید کے دنوں میں مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت عبادت کے مترادف ہے اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ عید کے موقع پر شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی اور ہسپتالوں میں ادویات و عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔