آر یو جے پاکستان کا صحافیوں کی سفری سہولیات کو بحال کرے،حنیف عباسی کو خط

آر یو جے پاکستان کا صحافیوں کی سفری  سہولیات کو بحال کرے،حنیف عباسی کو خط

بھلوال(نمائندہ دنیا) صحافیوں کی سفری سہولیات کو محدود کرنے پر آر یو جے پاکستان کا وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو خط آر یو جے پاکستان کا صحافیوں کی سفری سہولیات کو بحال کرنے کا مطالبہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کو خط لکھا۔

جس میں موجودہ دور میں صحافیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،ملک بھر کے صحافیوں کو پاکستان ریلوے کی جانب سے دی جانے والی واحد سہولت تھی جو چھوٹے بڑے شہروں کے تمام صحافیوں کو برابری کی بنیاد پر حاصل تھی۔ بڑے شہروں کے صحافیوں کو اگرچہ دیگر امتیازات بھی میسر ہیں، لیکن علاقائی صحافیوں کے لیے یہ واحد سہولت تھی جو انہیں حکومت کی طرف سے دی جارہی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں