پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے اس کا مزید بیڑا غرق کر دیا ،ممتاز اختر کاہلوں

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے  نے اس کا مزید بیڑا غرق کر  دیا ،ممتاز اختر کاہلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں معیشت کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے اس کا مزید بیڑا غرق کر دیا ہے۔

کیونکہ ملک میں پہلے ہی کاروباری سرگرمیاں ناھونے کے برابر ہیں دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے رہی سہی کسر پوری کر دی ہے اگر معیشت کی بحالی اور تاجروں کے مسائل کے حل پر توجہ نہ دی گئی تو پاکستان سے کاروبار کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں