حکومت کو پتہ ہے کہ خطہ کی صورتحال تبدیل ہوگی ،ناصر محمود سہگل

 حکومت کو پتہ ہے کہ خطہ کی صورتحال  تبدیل ہوگی ،ناصر محمود سہگل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کہا ہے کہ حکومت کو پتہ ہے کہ جنگ شروع ہے اور خطہ کی صورتحال تبدیل ہوگی مگر حکومت نے اس کے حوالے سے کوئی خاص اقدامات نہ اٹھائے جس کی وجہ سے اب پٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے لگا ہے۔

حکومت کو چاہیے کہ کوئی ایسا لائحہ عمل تیار کرے جس سے عوام کو پٹرول بھی دستیاب رہے اور جو مستقبل میں پرابلمز آنے والی ہیں ان پر بھی دھیان دے دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے کہ جب حالات خراب ہوں تو حکومتیں متبادل بندوبست کرتی ہیں مگر پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا ۔اب کہا جا رہا ہے کہ تعلیمی ادارے بند کر دو دفاتر بند کر دو کاروبار بند کر دو سمجھ نہیں آتی کہ یہ پالیسی انہیں دیتا کون ہے

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں