دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے دو خواتین سمیت چار افراد زخمی
خوشاب(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پبلک سکول جوہر آباد کے سامنے دو موٹر سائیل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ۔
حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے م حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے مضروبین محمد طلحہ ولد محمد کامران ، اس کی والدہ مسما عاصمہ ، بھوبھی مسما عابدہ پروین سکنائے چک63ایم بی اور دوسرے موٹر سائیکل کے سوار محمد فاروق ولد مور محمد ساکن لودھراں کو ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا جہاں سے چاروں زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال انتطامیہ کے مطابق چاروں زخمیوں کے سروں میں شدید چوتیں آئی ہیں اور ان کی حالت نازک ہے ۔