سابق سسرالیوں کوپر ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

سابق سسرالیوں کوپر ہراساں  کرنے والا شخص گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سابق سسرالیوں کو اسلحہ کے زور پر ہراساں کرنے والا شخص قانون کی زد میں آ گیا، بتایا جاتا ہے کہ رحمت پارک کے محمد شہزاد نے اپنی بیوی کو طلاق دیدی تھی۔

چنانچہ گزشتہ روز ایک رشتہ دار کے ہاں فنگشن کے موقع پر اس کی سابقہ ساس اور اسکا بھائی محمد سہیل کا آمنا سامنا ہونے پر ملزم نے پسٹل نکال کر ان پر تان لیا اور فائرنگ کی تاہم وہ بال بال بچ گئے ، ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے انہیں ہراساں کرتا رہا، اور پولیس آمد پر فرار ہو گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں