سکول بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،میاں محمد عمران

 سکول بند کرنے سے کوئی فرق  نہیں پڑے گا ،میاں محمد عمران

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر میاں محمد عمران نے کہا کہ خطہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے سکول بند کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اس کے لیے غیر ضروری طور پر سڑکوں پر گاڑیوں موٹر سائیکلوں رکشوں کی آمد کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے تاکہ پٹرول کی بچت ہونے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں مدد مل سکے حالانکہ جن ممالک میں جنگ لگی ہے وہاں پر تعلیمی ادارے کھلے ہیں پاکستان میں کچھ بھی ہو جائے سب سے پہلے تعلیمی اداروں کو بند کیا جاتا ہے ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ حکومت تعلیم کے فروغ میں دلچسپی کیوں نہیں لے رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں