غیر قانونی کٹوتی پر پیرا فورس کا چھاپہ ملزمان ڈیوائس اٹھا کر بھاگ نکلے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی کٹوتی کی اطلاع پر پیرا فورس کا چھاپہ ۔
ملزمان ڈیوائس اٹھا کر بھاگ نکلے بتایا جاتا ہے کہ ریلوے روڈ پھلروان سے شہریوں کی اطلاع دی کہ شاہد ظفر اور ساجد علی بے نظیر انکم سپورت پروگرام کے تحت متاثرین کی امداد میں سے فی کس دو ہزار روپے غیر قانونی طور پر کٹوتی کر رہے ہیں جس پر پیرا فورس نے چھاپہ ماراتو ملزمان ڈیوائس اٹھا کر بھاگ نکلے تاہم انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔