دو گروپوں میں لڑائی ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق، 4افراد زخمی

 دو گروپوں میں لڑائی ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق، 4افراد زخمی

دو گروپوں میں لڑائی ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق، 4افراد زخمی گئی اورفریقین نے ایک دوسرے پر خنجروں اور چاقووں کا بے دریغ استعمال کیا

ٍخوشاب(نمائندہ دنیا )لاری اڈا مٹھہ ٹوانہ پر دو گروپوں میں خونریز لڑائی مییں رکشہ ڈرائیور جاں بحق اورت چار افراد شدید زخمی ہو گئے ، فریقین کے مابین گزشتہ روز معمولی تلخ کلامی ہوئی اور لاری اڈہ فریقین کا آمنا سامنا ہوتے ہی لڑائی چھڑ گئی اورفریقین نے ایک دوسرے پر خنجروں اور چاقووں کا بے دریغ استعمال کیاجس کے نتیجے میں وہاں پر موجود ایک رکشہ ڈرائیور اور فریقین کے چار افراد زخمی ہو ئے ، پانچوں زخمیوں رکشہ ڈرائیور نجیب اقبال ولد محمد اقبال ماہل،عمر دراز ولد عالم خان دھوری،محمد ارشد ولد محمد اقبال اجت اور قمر شہزاد ولد عمر درازکو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا گیا جہاں نجیب اقبال زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مٹھہ ٹوانہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کرنے کے بعد فریقین کے بیانات اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں