گھرانے 15 سال سے مالکانہ حقوق کیلئے دربدر ہوگئے
گھرانے 15 سال سے مالکانہ حقوق کیلئے دربدر ہوگئےسائلین نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن کی حدود میں واقع پانچ اور سات مرلہ سکیم کے تحت آباد سینکڑوں گھرانے 15 سال سے مالکانہ حقوق کیلئے دربدر ہوکر رہ گئے ہیں ،سائلین کا کہنا ہے کہ پانچ اور سات مرلہ سکیم کے تحت مختلف علاقوں میں سینکڑوں افراد کو جگہیں الاٹ کی گئیں اور قواعد و ضوابط پورے کرنے کے بعد مالکانہ حقوق دینے کا وعدہ کیا گیا جس پر انہوں نے رہائشیں اختیار کر لیں مگر 15سال سے یہ قابض افراد دفاتر کے چکر لگا کر عاجز آ چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوتی تنگ آ کر سائلین کی طرف سے صوبائی حکومت سے بھی رجوع کیا گیا مگر صورتحال جوں کی توں ہے ، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔