لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی ، زیورات اور موبائل چھین لئے

لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی ، زیورات اور موبائل چھین لئے

لاکھوں کے ڈاکے ، نقدی ، زیورات اور موبائل چھین لئے لکھیوال کے گھروں سے تیس لاکھ روپ سے زائد کا مال لے گئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں کے دوران مڈھ موڑ کے قریب ضیاء الرحمان سے نامعلوم ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل، نقدی و موبائل چھین لیا،جبکہ اسد پارک کے محمد وقار خان،43شمالی کے محمد آصف،وی آئی پی ٹاؤن کے کامران حیدر، لکھیوال کے عامر حسین ،ثناء اﷲ اور محمد نصر اﷲ کے گھروں سے تیس لاکھ روپ سے زائد کا مال و زر ،الفضل ٹاؤن کے وقار یونس کے کریانہ سٹور سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان،110جنوبی سے لقمان،کوٹمومن سے محمد ارشدکی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں