ملک کی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے : مہر محمد شفیق
بھلوال (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی کے رہنما مہر محمد شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جو حالات چل رہے ہیں وہ ہم سب کے لیے لمحہ فکریہ ہیں، اور ملکی استحکام کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بربادی کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے ، جس نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔ ہر معاملے میں کرپشن کو کمیشن کا نام دے دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے اداروں میں کمیشن لینا ایک معمول بن چکا ہے اور اسی باعث ترقیاتی کاموں کا معیار متاثر ہو رہا ہے ۔
مہر محمد شفیق نے کہا کہ پاکستان کو کرپشن فری بنانے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے ، تاہم یہ اسی وقت ممکن ہے جب حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں بھی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں کے ذریعے کرپشن کے فروغ کا باعث بنتی رہی ہیں، اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔