ذمہ داری کا احساس پیدا کیا جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے :ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

ذمہ داری کا احساس پیدا کیا جائے تو ملک  ترقی کر سکتا ہے :ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

بھلوال (نمائندہ دنیا) معروف سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا ہے کہ ہم نے تمام کام حکومت پر چھوڑ دیے ہیں، اگر اپنے گھر کے سامنے سڑک یا گلی میں کوئی گڑھا پڑ جائے تو ہم اس کی درستگی کے لیے بھی حکومت اور اداروں کی طرف دیکھتے ہیں۔

حالانکہ ہم خود بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں قومیں چھوٹے موٹے کام خود کر کے ترقی کرتی ہیں، جبکہ ہمارے ہاں معمولی صفائی جیسے کام بھی شہریوں کی ذمہ داری نہیں سمجھے جاتے ، جس کی وجہ سے ترقی کا عمل متاثر ہو رہا ہے ۔ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ اگر ہر شخص اپنے حصے کا تھوڑا سا کام خود کرے تو ہمیں ہر کام کے لیے حکومت کی طرف نہیں دیکھنا پڑے گا اور پاکستان ہر لحاظ سے بہتری کی جانب گامزن ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں فلٹریشن پلانٹس نصب کریں اور ان کی دیکھ بھال کریں تاکہ عوام کو صاف پانی میسر آئے اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں