پیرا فورس کارروائیوں کیخلاف واں بھچراں میں ہڑتال
پیرا فورس کارروائیوں کیخلاف واں بھچراں میں ہڑتال کارروائیاں حکومت کے احکامات کے مطابق کی جا رہی ہیں:پیرا فورس حکام
میانوالی(نامہ نگار) واں بھچراں میں پیرا فورس کی کارروائیوں اور جرمانوں کے خلاف انجمن تاجران نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ تفصیلات کے مطابق تاجروں نے دکانیں بند کر کے پرامن احتجاج کیا۔ پیرا فورس حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں حکومت کے احکامات کے مطابق کی جا رہی ہیں، جبکہ تاجروں کا مؤقف ہے کہ انہیں بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے ۔