بچے کے سامنے والد پر تشدد، آر پی او نے رپورٹ طلب کر لی
بچے کے سامنے والد پر تشدد، آر پی او نے رپورٹ طلب کر لیملزمان نے معصوم بچے کے سامنے ایک گھنٹے تک آہنی راڈ سے ظہیر عباس کو مارا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) آر پی او سرگودھا نے زمین کے تنازعے پر 12 بااثر افراد کی جانب سے 4 سالہ بچے کے سامنے اس کے والد پر آہنی راڈ اور ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔قصبہ پھلروان کا رہائشی محنت کش ظہیر عباس اپنے 4 سالہ معصوم بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر رتو کالا کے علاقے میں جا رہا تھا کہ جمیل اور عرفان سمیت دیگر افراد، جن کے ساتھ اس کا زمین کا تنازعہ چل رہا ہے ، نے مبینہ طور پر اسے بچے سمیت گھیر لیا۔ملزمان نے معصوم بچے کے سامنے ایک گھنٹے تک آہنی راڈ، ڈنڈوں، لاتوں اور تھپڑوں سے ظہیر عباس کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ پر پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جلد تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔