جعلی دستاویزات کے ذریعے جائیداد ہتھیانے کی کوشش، مقدمہ درج

جعلی دستاویزات کے ذریعے جائیداد  ہتھیانے کی کوشش، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہری کی جائیداد ہتھیانے کے لیے جعلی دستاویزات تیار کر کے عدالت میں پیش کرنے پر اسٹام فروش سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ اولڈ سول لائن کے رہائشی محمد فوجی کی ملکیتی جائیداد کو ہتھیانے کے لیے عدنان اور مہران نے واصف اور ثاقب کے ساتھ ساز باز کر کے جعلی اقرارنامہ اور دیگر دستاویزات تیار کیں اور انہیں عدالت میں پیش کیا، تاہم یہ دستاویزات جعلی ثابت ہوئیں۔پولیس نے چار نامزد ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی، فراڈ اور جعلسازی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں