فاروقہ اور نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

فاروقہ اور نواح میں تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )فاروقہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نشیبی علاقے جوہڑوں کا منظر پیش کرنے لگے ۔

جمعرات اور جمعہ کی شب آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارش شروع ہو گئی ۔کبھی ہلکی کبھی تیز بارش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ حالیہ آندھی اور بارش سے قد آور گندم زمین بوس ہو گئی بارش کے شروع ہوتے ہی برقی رو منقطع ہو گئی رات بھر بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی شہریوں کو رات بھر شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاابر آلود موسم کے ساتھ دن بھر ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی جس سے موسم دن بھرخوشگوار رہا ۔جبکہ محکمہ موسمیات نے مذید بارشوں کی پیش گوئی کر رکھی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں