مائیکروفنانس سکیم کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مائیکروفنانس سکیم کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ قصبہ دھریمہ اور گرد و نواح کے علاقہ میں غریب عوام کو قرضہ دینے کا جھانسہ دے کر 30 سے 40 لاکھ روپے لوٹا جا چکا ہے ، ارسلان ،عادل شہزاد، اسجد و دیگر متاثرین نے پولیس کو بتایا کہ 10 ہزار روپیہ اکاؤنٹ کھولنے اور 10 ہزار روپے قرضہ دینے کے عوض ایڈوانس رقم بٹوری گئی ،جب مقررہ تاریخ پر بتائے گئے پتہ پر پہنچے تو ملزمان اور دفتر غائب تھے ،لوٹنے والوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں جس پر جھال چکیاں پولیس نے جعلی نجی فنانس سکیم کے ذریعے لوٹنے والوں برانچ منیجر محمد فیصل،آسیہ ی بی ،ندا ودیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ۔