پی ایم اے کے جنرل سیکرٹری کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
خوشاب(نمائندہ دنیا)چیف الیکشن کمشنر پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر اجمل ندیم خان نیازی نے پی ایم اے کے ضلعی جنرل سیکرٹری کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
یہ نشست سال روان کیلئے منتخب ہونیوالے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الپا کے لاہور میں پوسٹ گریجوایٹ کورس جوائن کرنے کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی الیکشن کے شیڈول کے مطابق جنرل سیکرٹری کے عہدہ کیلئے پولنگ30اپریل کو صبح نو بجے سے شام چاربجے تک پی ایم اے ہاؤس میں ہو گی، الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار11اپریل کو دو بجے تک کاغذات نامزدگی داخل کرا سکیں گے ۔ دو بجے کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی ، کاغذات مسترد یا منظور ہونے کیخلاف 13اپریل کودو بجے تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی اسی روز چیف الیکشن کمشنر اپیلوں پر فیصلہ سنائیں گے اس فیصلہ کیخلاف 14اپریل تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی،الیکشن سے دستبردار ہونے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 16اپریل کو دو بجے تک واپس لئے سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 16اپریل کو جاری ہو گی۔