میانوالی پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں

میانوالی پولیس کی ناجائز اسلحہ  کے خلاف کاروائیاں

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی پولیس کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیاں، 05 ملزمان گرفتار، 04 پسٹل 30 بور، 1 پسٹل 9MM برآمد، مقدمات درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر۔۔۔۔

 میانوالی پولیس ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتار کرکے 05 پسٹل برآمد کرکے انکے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔تھانہ داؤدخیل نے 2 ملزمان حمیر خان اور ندیم کو گرفتار کرکے 2 پسٹل 30 بور برآمد کیے ۔تھانہ موسیٰ خیل نے ملزم محمد ریاض کو گرفتار کرکے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔تھانہ پیر پہائی نے ملزم اکرام اللہ کو گرفتار کرکے پسٹل 30 بور برآمد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں