صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری
پھلروان(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر مملکت مذہبی امور صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی و ادبی حلقوں کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے ۔
رکن پنجاب اسمبلی منظور اعظم سندھو، سابق ایم پی اے یاسر ظفر سندھو، ڈاکٹر عطاء محمد عرفان جسپال، ڈاکٹر مسعود احمد چوہدری و دیگرنے اظہار افسوس کیا۔ڈاکٹر شاہد مجید، ڈاکٹر مشتاق رانجھا، خطیب مرکزی جامع مسجد حامد علی شاہ قاضی احمد حسن چشتی، قاضی نگاہ مصطفی چشتی، قاری عبدالمصطفیٰ، حافظ عبدالجبارسمیت ہر مکتبہ فکر سے وابستہ افراد کی کثیر تعداد نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے عطائیگی صبر جمیل کی دعا کی ہے