خاتون مویشیوں کیلئے چارہ تیار کرنیوالی مشین کے گیئر میں پھنس کر شدید زخمی
خوشاب(نمائندہ دنیا)خوشاب کے نواحی گاؤں شوالہ سے ملحقہ ڈیرہ پر کسان خاتون مویشیوں کیلئے چارہ تیار کرنیوالی مشین کے گیئر میں پھنس کر شدید زخمی ہو گئی۔
9چک کی رہائشی 55سالہ رضیہ زوجہ اسلم اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شوالہ کے نواحی ڈیر پر مقیم تھی گزشتہ روز مویشیوں کیلئے چارہ بناتے وقت اس کا دایاں ہاتھ مشین میں چارہ ڈالتے ہوئے گیئر میں پھنس کر کٹ گیا اور وہ مشین کے اوپر گر گئی جس کی وجہ سے اس کے جسم کے دیگر حصوں پر بھی چوٹیں آئیں اسے شدید زخمی حالت میں ضلعی ہڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد داخل کر دیا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اس کی زندگی خطرے میں ہے ۔