فاطمہ ہاکی اکیڈمی اور کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا کے زیر انتظام فیسٹیول اختتام پزیر

فاطمہ ہاکی اکیڈمی اور کریسنٹ  ہاکی کلب سرگودھا کے زیر انتظام  فیسٹیول اختتام پزیر

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)فاطمہ ہاکی اکیڈمی اور کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا کے زیر انتظام جاری ہاکی فیسٹیول اختتام پزیر فیسٹیول کے آخری روز کھیلے گیے۔

 لیگ میچز میں فاطمہ وومن ہاکی اکیڈمی کلر نے فاطمہ وومن ہاکی اکیڈمی وائٹ کو ایک کے مقابلے میں صفر گول سے ہرا کر بیسٹ آف تھری سیریز 2-1 سے جیت لی جونیئر مقابلوں میں میاں ظفر ہاکی اکیڈمی سرگودھا نے اے بی جے ہاکی اکیڈمی جونئیرز کو ٹورنامنٹ کے آخری لیگ میچ میں 1-0 سے ہرا دیا ۔جبکہ جونئیر کیٹگری میں اے بی جے ہاکی اکیڈمی 6 پوائنٹ کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی اور میاں زاہد ہاکی 5 پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی سینئر کیٹگری میں اے بی جے ہاکی اکیڈمی نے تیسرے اور آخری میچ میں کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا کو 3-2 سے شکست دی جبکہ 6 پوائنٹ کے ساتھ کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا پہلے اور اے بی جے ہاکی اکیڈمی کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی ایونٹ کے مہمان خصوصی ملک محمد حسن سی ای او فاؤرا اور سینئر ہاکی پلیئر منظور حیدر تھے 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں