مقدمہ کے اندراج کا خوف دلا کر شہری سے بھاری رقم بٹور لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نامعلوم نوسرباز نے حساس ادارے کا ملازم ظاہر کر تے ہوئے مقدمہ کے اندراج کا خوف دلا کر شہری سے بھاری رقم بٹور کر رفوچکر ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ گلشن رحمت کے رہائشی محمد عثمان کو بختیار نامی شخص نے فون کیا کہ وہ ایک ایجنسی کا اہلکارہوں ، آپ کے خلاف تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔