گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خواتین میں کونسلنگ سنٹر فعال

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خواتین میں کونسلنگ سنٹر فعال

گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج خواتین میں کونسلنگ سنٹر فعالصائمہ مبشرہ کی قیادت میں ایک غیر استعمال شدہ کمرے کو جدید کونسلنگ سنٹر میں تبدیل

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ میں کونسلنگ سنٹر فعال۔ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ڈی پی آئی کالجز لاہور کی ہدایات کے مطابق پبلک سیکٹر کالجز میں سٹوڈنٹس کونسلنگ سنٹر کے قیام کے سلسلے میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین بھاگٹانوالہ سرگودھا نے نمایاں پیش رفت کی ہے ، جہاں اسٹوڈنٹس کونسلنگ اینڈ ویل بیئنگ سنٹر پہلے ہی فعال ہے ۔ڈاکٹر صائمہ مبشرہ کی قیادت میں ایک غیر استعمال شدہ کمرے کو کونسلنگ سنٹر میں تبدیل کیا گیا، جہاں طالبات کو ذہنی، نفسیاتی اور جسمانی صحت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے ۔جبکہ ون آن ون کیریئر کونسلنگ کی سہولت بھی میسر ہے ۔کالج میں طالبات کی عملی تربیت کے لیے مختلف کورسز بھی کامیابی سے مکمل کروائے گئے ہیں، جن میں گرافک ڈیزائننگ، انٹرپرینیورشپ، انگلش لینگویج، بیکنگ اور ڈیجیٹل لٹریسی شامل ہیں۔ ان پروگرامز کے ذریعے متعدد طالبات نہ صرف ہنر مند بنی ہیں بلکہ کچھ نے آن لائن کمائی کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔ان اقدامات کے باعث کالج کو علاقہ بھر سمیت پنجاب کے نمایاں تعلیمی اداروں میں شمار کیا جا رہا ہے ، جہاں تعلیم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں