معروف کمپنی نے لائیو سٹاک فارم کا رقبہ ٹھیکہ پر لے لیا

 معروف کمپنی نے لائیو سٹاک فارم کا رقبہ ٹھیکہ پر لے لیا

معروف کمپنی نے لائیو سٹاک فارم کا رقبہ ٹھیکہ پر لے لیا کمپنی کے سی ای او نے ٹیم کے ہمراہ کلورکوٹ پہنچ کر سیٹنگ شروع کر دی

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )لاہور کی معروف کمپنی نے لائیو سٹاک فارم کلورکوٹ کا741ایکڑ رقبہ بیس سال کے لیے ٹھیکہ پر لے لیا ہے کپنی کے سی ای او نے ٹیم کے ہمراہ کلورکوٹ پہنچ کر ٹھیکے پر لیے گئے رقبہ کی لیولنگ سیٹنگ کرنا شروع کر دی ۔کمپنی کے سی ای او نے ٹیم کے ہمراہ کلورکوٹ پہنچ کر مشینری لگا کر رقبہ لی لیولنگ سیٹنگ شروع کر دی ہے ۔SPECفرم کے چیف ایگزیکٹو افیسر وقاص طور نے ملاقات میں بتایا کہ ہماری کمپنی نے لائیو سٹاک کلورکوٹ کا741ایکڑ پر مشتمل رقبہ بیس سال کے لیے ٹھیکہ پر لے لیا ہے اور اس مدت کے بعد مزید دس سال تک رقبہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی مشینری ٹھیکہ پر لیے رقبہ کی لیولنگ سیٹنگ شروع کر دی ہے اورٹھیکہ پر حاصل کیے گئے اس رقبہ پر مختلف فصلات لگانے کا تجربہ کریں گے اور ٹھیکہ پر حاصل کیے گئے رقبہ کی حالت زار کو بہترین بنائیں گے اور اس رقبہ پر بڑی محنت کام کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں