ٹریفک پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر فلائی اوورگزیر قرار دیدیا

 ٹریفک پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر فلائی اوورگزیر قرار دیدیا

ٹریفک پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر فلائی اوورگزیر قرار دیدیا منصوبہ 5سالوں سے التواء کا شکار اخراجات بھی دوگنا ہو گئے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ٹریفک پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر آمد و رفت کے بڑھتے ہوئے دباؤ اورچھٹی کے وقت حادثات کی روک تھام کے لئے مین گیٹ کے سامنے انڈر بائی پاس یا فلائی اوورکی تعمیر ناگزیر قرار دیدی،ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ گزشتہ 5سالوں سے التواء کا شکار چلا آ رہا ہے ، جسکی وجہ سے اٹھنے والے اخراجات بھی دوگنا ہو گئے ہیں، یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کا دباؤ زیادہ ہونے سے چھٹی کے اوقات میں عملہ اور طالبعلموں کو سڑک کراس کرنے میں دشواری پیش آتی ہے ، اور بعض اوقات تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر زخمی ہو جاتے ہیں۔

اس لیے مین گیٹ کے سامنے انڈر بائی پاس یا پیڈ سٹیرین پل تعمیر کروانے کی سفارشات یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے متعدد مرتبہ پہلے بھی بھجوائی جا چکی ہے جس پر انتظامیہ نے منصوبے کے لئے 1کروڑ 16 لاکھ 50 ہزار کا تخمینہ تیار کر کے حکومت پنجاب سے خصوصی گرانٹ جاری کرنے کی تحریری استدعا کی ،فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے منصوبہ التواء کا شکار ہے ، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں متعدد بار یادہانی کیلئے مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔لیکن تا حال کوئی جواب نہیں ملا ، سکیم شروع ہونے کی تاخیر سے منصوبہ کی لاگت 4گنا بڑھ گئی ہے جبکہ ٹریفک حکام کے مطابق یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پرٹریفک کنٹرول میں مشکلات بڑھتی جا رہی ہے جس کی روک تھام کیلئے انڈر پاس یا فلائی اوور کی فوری تعمیر ناگزیر ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں